سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں راہول گاندھی نے کہا ہے کہ انقلاب لانے کے لئے ضروری ہے کہ سچ بولا جائے اور ببانگ دہل بولا جائے۔
نئی دہلی: ’’می ٹو إوومنٹ‘‘ کے ملک گیر سطح پر زور پکڑنے کے پس منظر میں صدر کانگریس راہل گاندھی نے آج کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہر کوئی خواتین کا احترام کرنا اور اُن کے ساتھ باوقار طریقے سے پیش آنا سیکھ لے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں گاندھی نے کہا ہے کہ انقلاب لانے کے لئے ضروری ہے کہ سچ بولا جائے اور ببانگ دہل بولا جائے۔
انہوں نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہر کوئی خواتین کا احترام کرنا اور اُن کے ساتھ باوقار طریقے سے پیش آنا سیکھ لے۔مجھے خوشی ہے کہ جو ایسا نہیں کرتے اُن کے لئے گنجائشیں ختم ہو رہی ہیں۔ انقلاب لانے کے لئے ضروری ہے کہ سچ بولا جائے اور ببانگ دہل بولا جائے۔
می ٹو موومنٹ نے پچھلے دو ہفتوں کے اندر زبردست رفتار پکڑ لی ہے ۔ بیسیوں خواتین روزگار کے مقامات پر جنسی ہراسانی کے خلاف کھل کر بولنے لگی ہیں اور انہیں اس انقلابی اقدام پر ایک سے زیادہ حلقوں کی طرف سے تائید بھی حاصل ہے۔
Comments are closed.