کل یونیورسٹی میں کلاس ورک معطل رہے گا ،حساس علاقوں میں بند شیں اور پابندیاں عائد رہنے کا قوی امکان
سرینگر : کشمیر یونیورسٹی میں جمعرات کو اُس وقت آزادی اور اسلام کے حق میں نعرے بلند ہوئے جب یہاں ڈاکٹر منان وانی کے معرکہ آرائی میں جاں بحق ہونے کی خبر پھیلی .
کشمیر یونیورسٹی زکورہ میں طلبہ کی ایک خاصی تعداد جمع ہوئی ،جہاں انہوں نے جاں بحق جنگجوئوں کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی .
ادھر انتظامیہ نے فیصلہ لیا ہے کہ کل یونیورسٹی میں کلاس ورک معطل رہے جبکہ وادی میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا .
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو مزاحمتی قیادت نے احتجاجی ہڑتال کی کال دے رکھی ہے اور ممکنہ کل حساس علاقوں میں بند شیں اور پابندیاں عائد رہیں گی .
Comments are closed.