لشکر طیبہ کا ضلع کمانڈر ایوب للہاری سپر دخاک- نمازِ جنازہ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
کے پی ایس ، تازہ ترین
پلوامہ// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کی شام سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جان بحق ہوئے جنگجوں ایوب للہاری کو سپرخاک کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے بانڈر پورہ قوئل گاوؤں میں کل شام کو لشکر طیبہ کا مقامی ضلع کمانڈر ایک مختصر معرکہ آرائی میں مارا گیااور آج صبح ان کو اپنے مقامی قبرستان میں پر نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔ ایوب للہاری نامی اس عسکریت پسند کا کئی دفعہ نمازِ جنازہ ادا کیا گیا جس میں لوگوں کی ایک بھاری جمیعت موجود تھی۔ اس دوران لوگوں نے آزادی اور اسلام کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے۔
Comments are closed.