مبینہ پاکستانی فنڈنگ معاملہ ۔ این آئی اے نے 12مقامات پہ پھر سے چھاپے ڈالے
سرینگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے مبینہ پاکستانی فنڈنگ کے سلسلے میں اپنی چھاپہ مار کاروائی کو دوبارہ شروع کردیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق یہ کاروائی مبینہ فنڈنگ میں ملوث تاجروں کی رہائش گاہوں اور ان کے رشتہ داروں پہ کی جارہی ہے۔ اس دوران این آئی اے نے بدھوار کی صبح سرینگر ، بارہمولہ اور ہندوارہ میں قریب بارہ مقامات پہ چھاپے ڈالے اور وہاں جانچ پرتال کی۔ این آئی اے کے مطابق یہاں کے کئی تاجر اس مبینہ فنڈنگ میں علیحدگی پسند لیڈران کے ساتھ شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ سال کے دوران ہوئی تباہی میں علیحدگی پسندوں کو فنڈ کیا ہے۔ یاد رہے اس قبل این آئی اے نے کئی مزاحمتی قائدین کو اس سلسے میں گرفتار کیا ہے تاہم علیحدگی پسند جماعتوں کا ماننا ہے کہ یہ محض کشمیر میں جاری تحریک مزاحمت کو کمزور کرنے اور یہاں کی آواز کو دبانے کے لئے مرکزی حکومت کا ایک منصوبہ ہے۔
Comments are closed.