محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم کے کشمیر سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا
سرینگر//جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر سے متعلق دیے گئے بیان کا خیر مقدم کیا ۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ گولیوں اور گالیوں سے کشمیر کے مسائل کو حل نہیں کیا جاسکتا بلکہ عوام کو شفقت اور محبت سے گلے لگانے کی ضرورت ہے۔محترمہ مفتی نے کہا کہ اُن کا ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ مسائل کا حل صرف بات چیت اور پُر امن ذرائع سے ہی نکالا جاسکتا ہے نہ کہ تشدد سے۔۔۔ یو ا ین آئی)
Comments are closed.