علمدار کشمیر حضرت شیخ نو رالدین نورانی صاحب ؒ کاسا لانہ عرس مبارک 7 اکتوبر کو

سرینگر: علمدار کشمیر حضرت شیخ نو رالدین نورانی صاحب ؒ کا عرس مبارک ۶۲محرم الحرام۰۴۴۱ھ مطابق 7اکتوبر8 201اتوار حسب عمل قدیم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔

وقف بورڈ کی طرف سے جاری پریس نوٹ کے مطابق آج یہاں صبح روضہ شریف کی پوشاک بندی عمل میں لائی گئی ۔ اس موقعہ پر زائرین کی بھاری تعداد موجود تھی ۔

کل 6اکتوبر2018سنیچروار ، نماز عشاءٹھیک آٹھ بجے(8-00) رات ادا کی جائے گی، نماز عشاءکے بعد رات بھر شب خوانی کے دوران تلاوت کلا م پاک، دوردواذکار ، ختمات المعظمات ، نعت و مناجات اور کلام شیخ عالمؒ (شیخ شُرک )کی مجالس تا نماز فجر جاری رہینگی۔ 7اکتوبر2018 اتوار عرس مبارک کا اہتمام ہو گا۔اس روزنماز ظہر ٹھیک پونے دو بجے (1-45pm) ادا کی جائے گی ۔

Comments are closed.