مسجد کی دیوار پہ ترنگا پینٹ کرنے کے خلاف پانپور میں احتجاج

سرینگر // کے پی ایس (تازہ ترین )۔ پانپور میں مسجد کی دیوار پر ترنگا پینٹ کرنے کے خلاف لوگ برہم ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پانپور کے وُوین نامی گاؤں میں جوب لوگ صبح فجر کی نماز ادا کرنے کے لئے مسجد کی طرف روانہ ہوئے تو وہاں مسجد کی دیوار پہ ترنگا پینٹ کیا گیا تھا۔ لوگوں کے مطابق نا معلوم افراد نے دوران شب مسجد کی دیوار پہ ترنگا پینٹ کیا ہے تاہم یہ خبر پھیلتے ہی لوگ شدید برہم ہوگئے اور انہوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے آزادی اور اسلام کے حق میں نعرے بزی کی۔ اس حوالے سے جب متعلقہ ایس ایچ او سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں اطلاع ملی ہے اور وہاں کی صورتحال معمول پہ ہے۔ کشمیر لائف)

Comments are closed.