مودی پوتن کے ساتھ اہم میٹنگ کے لئے تیار

نئی دہلی، (یو این آئی) و زیراعظم نریندر مودی ہندستان کے دورے پر آئے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ جمعہ کو اہم میٹنگ کریں گے۔

مسٹر مودی نے جمعرات کی شام ٹوئٹ کرکے کہاکہ ہندستان میں آپ کا استقبال ہے۔ آپسی تبادلہ خیال کے لئے پرجوش ہوں اور اس سے ہندستان اور روس کی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔

خیال رہے کہ کل وزیراعظم کی رہائش گاہ پر دونوں لیڈروں کی غیررسمی ملاقات ہوئی تھی۔اس دوران دونوں فریق دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون پر بات چیت کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ علاقائی اور اہم عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.