گولی سے نہیں کشمیریوں کو گلے لگانے سے مسئلہ کشمیر حل ہوگا: مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ کشمیر کا مسئلہ ’گولی اور گالی‘ سے نہیں بلکہ کشمیریوں کو گلے لگانے سے حل ہوگا۔
مسٹر مودی نے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کے فصیل سے ملک کے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصے کے لوگوں کی بھی یہ رائے ہے کہ کشمیر کا مسئلہ نہ گولی سے حل ہوگا اور نہ گالی سے بلکہ کشمیریوں کو گلے لگانے سے وہاں تبدیلی آئے گی۔علیحدگی پسندوں کو سخت نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ یہ مٹھی بھر عناصر روز نئے نئے ہتھکنڈے اختیار کرتے ہیں
Comments are closed.