’ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ‘:پاکستان

اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں بھارت نے 18 کشمیریوں کوجاں بحق کیا اور بھارتی افواج نے بانڈی پورہ میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔

Comments are closed.