شمالی کشمیر میں حرکت المجاہدین سے وابستہ 2 جنگجو گرفتار
شمالی کشمیر میں حرکت المجاہدین سے وابستہ 2 جنگجو گرفتار
سری نگر//سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں حرکت المجاہدین سے وابستہ دو جنگجوؤں کو گرفتار کیا۔کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس منیر احمد خان نے یو این آئی کو بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر ریاستی پولیس اور فوج نے مذکورہ علاقہ میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران یونس احمد میر اور طاہر الاسلام نامی دو جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا (یو ا ین آئی)
Comments are closed.