ویڈیو: شہرخاص میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن ،فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

 

سرینگر : شہر خاص کے نور باغ قمرواری علاقے میں شبانہ کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے فورسز کی فائرنگ سے 23 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس وفورسز اہلکاروں نے نور باغ قمرواری سرینگر میں دوران شب محاصرہ کیا .ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر یہاں فورسز شبانہ تلاشی کارروائی عمل میں لائی.

ذرائع نے بتایا کہ فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ محمد یعقوب ملک نامی شہری کے مکان میں جنگجو موجود ہے ،جسکے بعد جمعرات کی علی الصبح 5 بجے فورسز نے یہاں تلاشی کارروائی عمل میں لائی.

ذرائع نے بتایا کہ دوران تلاشی کارروائی یہاں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں ،جس دوران محمد سلیم ملک نامی نوجوان شدید زخمی ہوا ،جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا.

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی نسبت تحقیقات شروع کردی. دریں اثناء شہرخاص میں اعلانیہ کرفیو نافذ کیا گیا ،تاکہ امن وقانون کی صورتحال برقرار رہ سکے .

سرینگر اور بڈگام میں موبائیل انٹر نیٹ خدماتمعطل کردی گئیں . شہرخاص کے کئی علاقوں میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد تشدد بھڑک اٹھا.جس دوران یہاں نوجوانوں اور فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں .

فورسز نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کےلئے ٹیر گیس شلنگ کی .

جاں بحق نوجوان کو مزار شہداء عید گاہ میں سپرد لحد کیا گیا

ہڑتال ،کرفیو اور پرتشدد جھڑپوں کے بیچ نور باغ قمرواری میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے نوجوان محمد سلیم ملک کو مزار شہداء عید گاہ سرینگر میں سپرد لحد کیا گیا .

لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے جاں بحق نوجوان کے جلوس ِ جنازہ میں شرکت کی ،جس دوران رپورٹس کے مطابق فورسز نے جلوسَ جنازہ پر بھی ٹیر گیس شلنگ کی .

شہر خاص اور دیگر کئی علاقوں میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد صورتحال کشیدہ بنی ہوئی ہے .ادھر حساس علاقوں میں فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی .

Comments are closed.