سرینگر:امور داخلہ کی مرکزی وزارت نے آج ریاست جموں و کشمیر کے ایس پی اوز کے مشاہرے میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ وزارت کی ایک اطلاع کے مطابق ریاستی حکومت کی اس تجویز کو منظوری دی گئی ہے جس کے تحت ریاستی حکومت نے ایس پی اوز کے ماہانہ مشاہرے میں اضافہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔
سرکاری ترجمان کے مطابق ایس پی اوز جن جنہوں نے پانچ سال سے کم مدت کیلئے بحثیت ایس پی اوز اپنی خدمات پیش کی ہوں ، کو ماہانہ چھ ہزار روپے کا مشاہرہ فراہم کیا جائے گا اور جنہوں نے پانچ سال کی نوکری مکمل کی ہو انہیں 9 ہزار روپے اور جنہوں نے 15 سال بحثیت ایس پی او کام کیاہو انہیں 15 ہزار روپے کا مشاہرہ دیا جائے گا ۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ مشاہرے کی نئی سکیل پر فوری طور عمل درآمد ہو گی ۔
ریاستی محکمہ داخلہ کی ایک اطلاع کے مطابق اس مشاہرے میں اضافے کی بدولت 30 ہزار ایس پی اوز مستفید ہوں گے ۔
اس دوران ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا .انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی حوصلہ افزائی کےلئے مرکزی حکومت اور ریاستی گورنر انتطامیہ کے اقدامات قابل سراہنا ہے.
Comments are closed.