سوپور: تجر شریف سوپور میں 20 گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں جاں بحق دو جنگجوئوں میں سے ایک مقامی جنگجو کے جلوس ِ جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی .
جاں بحق مقامی جنگجو عبدالمجید میر ساکنہ ہارون سوپور کی آخری رسومات آبائی علاقہ میں انجام دی گئیں ،جس میں سوپور کے مضافاتی علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے اس میں شرکت کی .
جلوس جنازہ میں مرد،خواتین اور بچوں نے شرکت کی .جس دوران آزادی حامی نعرے بلند کئے گئے .معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق جنگجو میر کی نماز جنازہ عید گاہ نائوپورہ میں ادا کی گئی،لوگوں کی شرکت کے نتیجے میں مہلوک جنگجو کی نمازجنازہ کئی مرتبہ ادا کی گئی .
معلوم ہوا ہے کہ جذباتی اور رقت آمیز مناظر کے بیچ جاں بحق جنگجو کو نائوپورہ کے مزارِشہداء میں سپرد لحد کیا گیا .
اس دوران سوپورکے بیشتر علاقوں میں ہڑتال بھی رہی .یہاں دکانات ،تجارتی مراکز اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ انتظامیہ کی ہدایت پر تعلیمی ادارے مقفل رہے .
لشکر طیبہ جنگجو عبدالمجید میراپنے ساتھی لشکر طیبہ کماننڈر ابو ماز کے ساتھ تجرشریف سوپور میں ایک معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہو تھا .سوپور میں امن وقانون کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے موبائیل انٹر نیٹ سروس منقطع کردی گئی
Comments are closed.