سوپورجھڑپ: دونوں جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت مکمل

سوپور: تجرشریف سوپور میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان جھڑپ میں جاں بحق ہوئے دونوں جنگجوئوں کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے .

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق دو جنگجوئوں میں سے دوسرے جاں بحق جنگجو کی شناخت لشکر طیبہ کمانڈر ابو مازکے بطور ہوئی

گزشتہ رات پولیس ترجمان نے بتایا تھا کہ تجرشریف سوپور معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوئے دو جنگجوئوں میں سے ایک کی شناخت عبدالمجید میر عرف سمیر ساکنہ تجر شریف سوپور بارہمولہ کے بطور ہوئی.

ایک بیان میں پولیس ترجمان نے بتایا کہ سوپور میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائی میں ہلاک ہوئے دو جنگجوئوں میں سے ایک کی شناخت عبدالمجید میر عرف سمیر ولد بشیر احمد ساکنہ تجر شریف بومئی سوپور کے بطور ہوئی ہے.

مہلوک جنگجو عسکری تنظیم لشکر طیبہ کیلئے کام کر رہا تھا ۔اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 73/2018کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق جنگجو علاقے میں سرگرم تھے اور وہ کئی عام شہری کی ہلاکتوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں براہ راست ملوث رہے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق مہلوک جنگجوئوں نے عار ف مقبول صوفی ساکنہ وہی پورہ ہندوارہ کا قتل کیا تھا اور اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے ایف آئی آر زیر نمبر 02/2018کے تحت پولیس اسٹیشن بومئی میں کیس درج کیا گیا تھا۔

محمد اشرف میر ساکنہ ہارون کے قتل میں بھی مہلوک جنگجو براہ راست ملوث تھے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں پہلے ہی ایف آئی آر زیر نمبر 37/2018کے تحت کیس رجسٹر کیا ہے۔

علاوہ ازیں مشتاق احمد میر ولد غلام رسول ساکنہ ہارون سوپور کا قتل بھی جاں بحق جنگجوئوں نے ہی کیاہے اور اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 72/2018کے تحت پہلے ہی مقدمہ درج کیا تھا۔

Comments are closed.