لکھنؤ،(یواین آئی)مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے پیر کے روز کہاکہ آئین کی دفعہ 370کے مسئلہ پر فیصلہ کے لئے انتظار کرنے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے اس بات سے انکار کیاکہ حالیہ برسوں میں روس کے مقابلہ امریکہ سے رشتے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں ۔
جے پوریہ اسکول آف مینجمنٹ میں طلباسے بات چیت میں مسٹر سنگھ نے کہاکہ مرکز اور بی جے پی کی کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ کوئی ذاتی عداوت نہیں ہے ۔انھوں نے کہا،’راہل ہمارے سیاسی حریف ہیں اور ہمارے بیانات کو سیاسی تناظر میں دیکھا جاناچاہئے ۔ہماری ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ۔’‘‘
امریکہ سے قربت اور روس سے بڑھتی دوری کے سلسلہ میں طلباکے تجسس کو دورکرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے واضح کیاکہ دنیا کے ہرملک کے ساتھ دوستانہ رشتہ رکھنا ملک کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے ۔اس کا یہ قطعی مطلب نہیں ہے کہ ہم ایک ملک کے کافی قریب ہیں اور دوسرے سے ہماری دوستی کم ہے ۔
ایک طالب علم نے حکومت کے اس عہد کی یاد دلائی کہ وادی میں آئین کی دفعہ 370ختم کی جائیگی ،مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ اس حساس مسئلہ پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے ۔لوگوں کو اس معاملہ میں انتظارکرناہوگا ۔
Comments are closed.