ویڈیو: سوپور شوٹ آئوٹ: تجر میں تلاشی کارروائی جاری،تعلیمی ادارے بند،انٹرنیٹ منقطع

سوپور: تجر شریف سوپور میں منگل کے روز جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان تلاشی کارروائی کے دوران آمنا سامنا ہونے کی اطلاع ہے ،جس دوران طرفین کے مابین مختصر جھڑپ بھی ہوئی.

اس ضمن میں ملی تفصیلات شمالی ضلع بارہمولہ ضلع کے سوپور میں منگل کے روز محاصرہ اور تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسیز اور جنگجووں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی ۔

ذرائع نے بتایا کہ جنگجووں کی موجودگی کے بارے میں ملی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر علی الصبح فوج کی (آرآر)، جموں کشمیر پولیس کے خصوصی مہم دستہ (ایس او جی) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں نے سوپور کے تجرشریف میں محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے جوان جب جنگجووں کے ٹھکانے کی جانب بڑھ رہے تھے تبھی انہوں نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی جس کا جوانوں نے معقول جواب دیا۔

اس دوران افسران نے احتیاطاً سبھی سیلولر کمپنیوں کی موبائل انٹرنیٹ سروس ملتوی کر دی ہے اور سوپور میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی مہم جاری رکھنے کے لئے ایڈیشنل سیکورٹی فورسز کے جوان موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ حتمی رپورٹ ملنے تک مہم جاری تھی۔

Comments are closed.