ڈوڈہ: پہاڑی زمین دھنسنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد زندہ دب گئے

ڈوڈہ : پیر پنچال کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں اُس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب یہاں گلی بھٹولی گندوہ ڈوڈہ میں پہاڑی زمین دھنسنے سے ایک ہی کنبے کے 5 افراد جن میں تین معصومین بھی شامل ہیں ،زندہ دب گئے .

معلوم ہوا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے بعد مذکورہ پہاڑی علاقے میں زمین دھنسنے کا سلسلہ شروع ہوا ،جس دوران اسکی زد میں ایک مٹی مکان آیا .

بتایا جاتا ہے کہ یہ المناک اور دلخراش حادثہ 23 اور 24 ستمبر کی درمیانی رات کو پیش آیا ،جس دوران زمین دھنسنے کے باعث نور محمد ولد مہر الدین ساکنہ بھٹولی تحصیل گندوہ نامی شہری کا سیزنل ہائوس (کوٹھار) اسکی زد میں آیا .

بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ دلخراش حادثہ رونما ہوا ،اُس وقت مٹی کے مکان میں تین بچوں سمیت 5 افراد خانہ موجود تھے ،جو زندہ دفن ہوگئے .

ہلاک شگان کی شناخت 30 سالہ بشیر احمد ولد نور محمد ،26 سالہ نگینہ بیگم زوجہ فرید احمد،12 سالہ زولفی بانو دختر نور محمد،8 سالہ معصوم محمد شریف ولد شوکت علی اور 2 سالہ معصوم تسلیمہ بانو دختر فرید احمد کے بطور ہوئی .

Comments are closed.