مودی بھونیشور پہنچے،کئی منصوبوں کی شروعات کریں گے
بھونیشور،22ستمبر : وزیراعظم نریندر مودی آج اوڈیشہ پہنچے جہاں وہ جھارسوگوڈا ہوائی اڈے کو ملک کو وقف کریں گے جو ریاست کا دوسرا ہوائی اڈا ہوگا۔ساتھ ہی ،وزیراعظم کئی منصوبوں کی شروعات کریں گے۔
گورنر گنیشی لال ،چیف سکریٹری اے پی پادھی اور مرکزی وزرا دھرمیندر پردھان،جے اورام،وزیرخزانہ ششی بھوشن بہرا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران نے مسٹر مودی کابیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔
مسٹر مودی ہوائی اڈے سے براہ راست تلچر روانہ ہوئے جہاں وہ ملک کے پہلے کوئلہ گیس سےچلنے والے کھاد کے پلانٹ کی بحالی کا کام شروع کریں گے۔ساتھ ہی،وہ جھارسو گڈا-باراپلی-سردیگا ریل سروس کی بھی شروعات کریں گے۔
یواین آئی۔
Comments are closed.