ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ریاستی پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کے ساتھ ملاقات

سرینگر: سابق وزیر اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کو پولیس ہیڈکواٹر سرینگر کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے ریاستی پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کے ساتھ ملاقات کی .

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران کشمیر وادی کی موجودہ صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ذاتی طور پر ریاستی پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کے ساتھ ملاقات کے دوران جنوبی ضلع شوپیان میں بندوق برداروں کے ہاتھوں تین پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے کے بعد ہلاک کئے جانے پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا.

انہوں نے اس موقعہ پر مہلوک پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ بھی تعزیت اور ہمدردی کی .

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک بیان این سی کی جانب سے جاری کیا گیا تھا جس میں نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے شوپیان میں 3پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے کے بعد ابدی نیند سلانے کی کارروائی کی مذمت کی تھی۔

انہوں نے واقعے پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے مارے گئے اہلکاروں کے سوگوران خصوصاً اہل خانہ کیساتھ دلی ہمدری کا اظہار کیا اور انہیں یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی دعا بھی کی۔

انہوںنے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ عدم تشدد کی حامی اور تشدد کیخلاف رہی ہے اور ہر قسم کے تشدد کی مذمت اور ملامت کرتی آئی ہے۔

Comments are closed.