دوڈہ: وادی چناب کے ضلع ڈوڈہ میں ایک اور المناک سڑک حادثے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے.
بتایا جاتا ہے کہ سومو مسافر گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK06-4986سیرو کھال جگاسر سے گواری کی طرف جارہی تھی جس دوران 10 بجکر 45 منٹ پر اس کو حادثہ پیش آیا .
معلوم ہوا ہے کہ گنگال سوتی کے مقام پر یہ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں 4 مسافروں کی موت ہوگئی اور 9 دیگر شدید زخمی ہوئے .
ہلاک ہونے والے افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی .ڈی ایس پی ٹریفک ظہیب پتوگرو نے بتایا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں چار افراد کی موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوئے .
پولیس ،فوج اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن مشترکہ طور شروع کیا .زخمیوں کی شناخت 28 سالہ عاشق حسین ولد علی محمد ساکنہ کوٹا کھرنگیال،م29 سالہ نیشا دیوی زوجہ ونود کمار ساکنہ بٹھولی ،38 سالہ شیر محمد ولد محمدو میر ساکنہ سوتی ،55 سالہ اوما دیوی زوجہ عامر چند ساکنہ جگسار ،26 سالہ سرون سنگھ ولد ٹک چند ساکنہ کھال جگسار،30 سالہ موہن سنگھ ولد اوم سنگھ ساکنہ کھال جگسار،55سالہ امر سنگھ ولد جگت رام ساکنہ جگسار ،گیتا دیوی دختر این کے ساکنہ لاجو کھال جگساراور 29 سالہ طارق حسین ولد شاہ محمد ساکنہ ککوکے بطور ہوئی .
تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا .
Comments are closed.