شوپیان : جنوبی ضلع شوپیان میں اغوا کے بعد ہلاک کئے گئے شپیشل پولیس افسران (ایس پی اوز) کے حق میں ضلع پولیس لائنز شوپیان میں تعزیتی گلباری تقریب منعقد ہوئی.
اس تعزیتی تقریب میں آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی سمیت کئی اعلیٰ افسران نے شرکت کی .اور مہلوک پولیس اہلکاروں کو خراج پیش کیا.
یاد رہے کہ بندوق برداروں نے شوپیان کے دو دیہات میں 3 ایس پی اوز اور ایک پولیس اہلکار کے بھائی کو اغوا کیا ،جس کے بعد تلاشی کارروائی کے دوران تین ایس پی اوز کی گولیوں سے چھلنی نعشیں میوہ باغ سے برآمد کی گئیں.
جن کی شناخت نثار احمد ،فردوس احمد اور کلدیپ سنگھ کے بطور ہوئی .تینوں مہلوک ایس پی اوز کی ضلع پولیس لائنز شوپیان میں گلباری تعزیتی تقریب منعقد ہوئی.
اس گلباری تعزیتی تقریب میں مہلوک پولیس اہلکاروں کے قریبی رشتہ داروں ،آئی جی پی ایس پی پانی اور دیگر پولیس اعلیٰ افسران جن میں ڈی آئی جی ایس کے آر ،ایس ایس پی شوپیان ،ایس ایس پی اونتی پورہ ،ایس ایس پی کولگام ،ایس ایس پی پلوامہ شامل ہیں ،نے شرکت کی .
Comments are closed.