ویڈیو: یوم عاشورہ: شہر سرینگر میں بندشیں ،پابندیاں اور ناکہ بندی
یوم عاشور آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے
شہدائے کربلا کی یاد میں وادی بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس موقع پر مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہورہے ہیں، جن کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں .
شہرسرینگر کے 13 پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت احتیاطی اقدامات کے تحت حکم امتناعی نافذ کیا گیا جبکہ یوم عاشورہ کے پیش نظر نیا روٹ پلان بھی جاری کیا گیا .
وادی کشمیر میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس جڈی علاقے میں برآمد ہو گا . جلوس کی گزرگاہوں پر منتظمین،رضاکاروں اور سرکاری محکموں کی جانب سے پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جب کہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس وفورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
جلوس کی نگرانی کے لیے پولیس کی جانب سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی قائم کیا گیا ہے جس میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی جارہی ہے.
ادھر وادی کے دیگر علاقوں سے بھی ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
تاہم شہر سرینگر کے سیول لائنز علاقہ آبی گزر سے نکلنے والے روایتی عاشورہ جلوس پر انتظامیہ کی جانب سے 1989 میں عائد کی گئی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے .
یہاں کسی بھی جلوس کی برآمدگی پر پابندی عائد ہے جبکہ کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کےلئے دفعہ 144 کے تحت پولیس تھانہ کوٹھی باغ کے حدود میں حکم امتناعی بھی نافذ ہے .
شہرمیں بندشوں اور پابندیوں کے باعث معمول کی سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہو کر رہ گئیں جبکہ آج ریاست میں عام تعطیل بھی ہے .
Comments are closed.