شوپیان :جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں جمعرات کی شب نامعلوم بندوق برداروں نے جموں کشمیر پولیس کے ایک کانسٹیبل کے بھائی اور تین خصوصی پولیس اہلکاروں (ایس پی او) کا اغوا کر لیا۔
سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپيا ں کے كاپران گاؤں میں مشتبہ جنگجوئوں نے ایک کانسٹیبل کے بھائی اور تین ایس پی او کے گھر میں گھس کر ان کا اغوا کر لیا۔
ان کی پہچان فردوس احمد اور ایس پی او کلدیپ سنگھ، نثار احمد دھوبي اور فیاض احمد بھٹ کے طور پر کی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرنے کی غرض سے شروع کی گئی تلاشی کارروائی کے دوران تین ایس پی اوز فردوس اھمد ،کلونت سنگھ اور نثار احمد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد کی گئیں.
مہلوک پولیس اہلکاروں کے علاوہ ایک پولیس اہلکار کے بھائی کو گزشتہ شب شوپیان کے دو دیہات بٹہ گنڈ اور کاپرن سے اغوا کیا تھا
تلاشی کارروائی کے دوران تین اہلکاروں کی گولیوں سے چلھنی نعشیں دنگام شوپیان سے جمعہ کی صبح برآمد کی گئیں .
رپورٹس کے مطابق اغوا کئے گئے پولیس اہلکار کے بھائی کو بندوق برداروں نے زندہ چھوڑ دیا .
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا ‘آج ہم نے تین بہادر ساتھیوں کو ملی ٹنسی کے بزدلانہ عملے میں کھو دیا ،ہم اپنے جاں بحق ساتھیوں پولیس اہلکار میں نثار احمد ،فردوس احمداور کلونت سنگھ کو خراج پیش کرتے ہیں اور یہ یقین دہانی کرتے ہیں کہ ملوثین کو قانون کے تحت سزا دی جائیگی ‘.
Comments are closed.