ریاستی کانگریس کا بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

سرینگر : ریاستی کانگریس نے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے علاقائی پارٹی نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے بائیکاٹ پر سوالیہ بھی لگایا .

پارٹی کے صدر غلام احمد میر نے سرینگر میں پارٹی ہیڈکواٹر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام خدشات اور تحفظات کے باوجود کانگریس پارٹی نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ ان انتخابات میں پوری طاقت کے ساتھ حصہ لے گی .

ان کا کہناتھا کہ ہم یہ انتخابات بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی فرقہ پرست طاقتوں کے مد مقابل لڑیں گے .انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی پوری طاقت کے ساتھ یہ انتخابات لڑیں گی .

انہوں نے کہا کہ ہم ناگپورکے منتخب میئر کے متحمل نہیں ہوسکتے.لہٰذا کانگریس ریاستی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کانگریس کو اپنا تعائون دیں .تاکہ کانگریس بی جے پی اور آرایس ایس جیسی فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دے سکے .

تاہم غلام احمد میر نے کئی خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمینی صورتحال انتخابات کےلئے سازگار نہیں ہے اور سیاسی مجبوری کے سبب ہی وہ ان انتخابات میں حصہ لے گی .

نیشنل کانفرنس ،پی ڈی پی ،سی پی آئی ایم نے بلدیاتی وپنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے .انہوں نے یہ اعلان حالات سازگار نہ ہونے اور 35 اے کی منسوخی کے حوالے سے ہورہی کوششوں پر کیا .

تاہم غلام احمد میر نے علاقائی پارٹیوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی جانب سے بائیکاٹ پر سوالیہ نشان بھی لگایا اور کہا فرقہ پرست طاقتوں کو جموں وکشمیر میں داخل ہونے کےلئے کھلا میدان چھوڑنا قابل تشویش ہے .

انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کہ وہ سیاسی پارٹیوں کے خدشات اور تحفظات کو دور کرے اور انتخابات کےلئے ماحول سازگار بنانے کے ساتھ ساتھ امیدواروں کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنائے .

Comments are closed.