سرینگر : 8 محرم الحرام کے ماتمی جلوس کی برآمدگی پر پابندی عائد کرنے کےلئے سیول لائنز میں نافذ کی گئیں پابندیوں، بندشوں اورمعمول کے ٹریفک پلان میں تبدیلی کے باعث بدھ کو شہریوں کو سکت ترین مشکلات ومسائل کا سامنا رہا .
شہر سرینگر کے سیول لائنز کے 8 پولیس تھانوں شہید گنج، کرن نگر، مائسمہ، کوٹھی باغ، شیر گڈھی، بتہ مالو،کرالہ کھڈ، رام منشی باغ پولیس تھانوں اور نہرو پارک پولیس چوکی کے تحت آنے والے علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں نافذ کرنے اور معمول کے ٹریفک پلان کو تبدیل کرنے سے بدھ کو شہریوں کو طرح طرح کی مشکلات اور مسائل کا سامنا رہا .
ریاستی ٹریفک پولیس نے معمول کے ٹریفک پلان کےلئے ایک ایڈوائزی جاری کی جس کے مطابق دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت پولیس تھانہ شہید گنج ،بٹہ مالو،شیر گڈھی ،کوٹھی باغ ،رام منشی باغ ،مائسمہ اور کرالہ کھڈ میں عائد پابندیوں کے بعض سڑکوں کو بلاک کیا گیا .
پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر میں امن وقانون کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے مرتب کئے گئے روٹ پلان پر عمل کریں .جن راستوں کو بلاک کیا گیا .
نئے روٹ پلان کے مطابق بمنہ سے ٹریفک کو بٹہ مالو کی جانب جانے کے بجائے نیشنل ہائی وے کی طرف موڑ دیا گیا .
چھتہ بل سے قمرواری ،بٹہ مالو کی جانب جانے والے تمام راستوں کو سیل کیا گیا .بمنہ – قمرواری کراسنگ کو بلاک کیا گیا .
حبہ کدل سے کرالہ کھڈ کی جانب جانے والے راستے کو سیل کیا گیا جبکہ حبہ کدل پل کو بھی بند کیا گیا .
قرفلی محلہ کی جانب جانے والے راستے بھی سیل .زالڈگر سے بنڈ کی جانب جانے والا راستہ بھی بند .
سرینگر کے مشرقی زون سے مائسمہ ،کوٹھی باغ اور کرالہ کھڈ کے راستے آنے والے ٹریفک کو آر کے کراسنگ کے عبداللہ پل کی جانب موڑ دیا گیا .
ہری سنگھ کے راستے سے امیراکدل گردووارہ کی جانب جانے والے راستے کو بلاک کیا گیا .
ڈلگیٹ کی جانب بلوارڈ روڑ کو نہرو پارک کے مقام پر سیل کیا گیا .آرکے )ریڈیوکراسنگ کے مقام پر ایم اے روڑ سیل کیا گیا ،ٹریفک کو راج باغ کی جانب موڑ دیا گیا .
ایس آر ٹی سی پل کو بھی سیل کیا گیا .عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان راستوں پر چلنے سے گریز کریں کیونکہ روٹوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہے .
ادھر عام شہریوں کا کہنا ہے کہ جو نیا پلان عارضی طور مرتب کیا گیا ہے وہ باعث پریشانی ہے .ان کا کہناتھا کہ اس سے بہتر تھا کہ آج عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا .
انہوں نے کہا کہ راستے بند ہونے سے عام لوگوں کو منزل مقصود تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ مریضوں کو اسپتال پہنچنے میں مسائل کا سامنا رہا .
Comments are closed.