ویڈیو: 8 محرم الحرام کے جلوس پر قدغن ،سیول لائنز میں پابندیاں ،بندشیں
سرینگر : انتظامیہ نے 8 محرم الحرام کے ماتمی جلوس پر 1989 سے عائد پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے بدھ کو سیول لائنز کے 8 پولیس تھانوں اور ایک پولیس چوکی کے تحت آنے والے علاقوں میں سخت ترین پابندیاں اور بندشیں عائد کیں .
ماتمی جلوس کو روکنے کےلئے سیول لائنز کے بیشتر علاقوں میں بدھ کو دفعہ 144کے تحت حکم امتناعی نافذ رکھا گیا.
8محرم الحرام کو حبہ کدل سے ڈل گیٹ تک ایک ماتمی جلوس برآمد ہوا کرتا تھا،جس پر نوے کی دہائی میں پابندی عائد کر دی گئی اور یہ پابندی ہنوز جاری ہے .
پولیس تھانہ شہید گنج ،بٹہ مالو ،شیر گڈھی ،کرن نگر ،کوٹھی باغ ،مائسمہ ،کرالہ کھڈ ،رام منشی باغ اور نہرو پارک پولیس چوکی کے تحت آنے والے علاقوں میں دفعہ144کے تحت آنے والے علاقوں میں حکم امتناعی نافذ کیا گیا .
سیول لائنز کے بیشتر راستے کو سیل کیا گیا جسکی وجہ سے تجاری مرکز لالچوک میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں متاثر رہیں .
ریذیڈنسی روڑ اور مولانا آزاد روڑ پر جگہ جگہ ناکہ بندی کی گئی ،تاکہ کسی بھی کوشش کو قبل از وقت ہی روکا جاسکے .
ادھر ضلع سرینگر میں احتیاطی اقدامات کے تحت انتظامیہ نے تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا ،جسکے تحت تعلیمی اداروں میں بدھ کو درس وتدریس کا عمل متاثر رہا .
Curbs imposed in Kashmir capital to prevent Muharram procession
Curbs imposed in Kashmir capital to prevent Muharram processionGet all exclusive, latest and breaking news from every corner across world particularly Jammu and Kashmir only on KASHMIR AGE Android AppFor downloading just click to link the below and subscribe our app to get the latest updates of current happenings across the globe 👇https://play.google.com/store/apps/details?id=com.telcrotechnologies.kashmirage
Posted by Tameel Irshad on Tuesday, 18 September 2018
Police Foil Muharram Procession Rally, Detain Mourners
Police Foil Muharram Procession Rally, Detain MournersGet all exclusive, latest and breaking news from every corner across world particularly Jammu and Kashmir only on KASHMIR AGE Android AppFor downloading just click to link the below and subscribe our app 👇https://play.google.com/store/apps/details?id=com.telcrotechnologies.kashmirage
Posted by Tameel Irshad on Tuesday, 18 September 2018
Comments are closed.