کشمیر یونورسٹی میں طلباء کا گورنر کے سامنے احتجاج، آزادی کے حق میں نعرے بلند

سرینگر۔ کے پی۔ ایس //کشمیر یونورسٹی میں میں طلباء نے یونیورسٹی میں گورنر کی آمد پر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری یونیورسٹی میں متعدد طلباء نے یونیورسٹی میں ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی ممنوعہ طلباء یونین کُسوکے بینر تلے درجنوں طلباء نے گورنر کے کیمپس میں گزرنے پر زبردست احتجاج کیا ۔ طلباء نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔خبروں کے مطابق گورنر این این ووہرایونورسٹی میں ہوسٹل کے علاوہ کئی دیگر عمارتوں کی افتتاح کے سلسلے میں وہاں آئے تھے۔ جونہی ان کا یونیورسٹی کیمپس میں گزر ہوا طلباء نے احتجاج کیا اور زبردست نعرے بلند کئے۔

Comments are closed.