اننت ناگ : جنوبی قصبہ اننت ناگ میں منگل کو آنچی ڈورہ کے نوجوان کی ہلاکت پر ہڑتال سے معمول کی زندگی متاثر رہی .
اطلاعات کے مطابق قصبہ اننت ناگ میں منگل کو دکانات ،کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا .
روف احمد گنائی ساکنہ الفاروق کالونی آنچی ڈورہ اننت ناگ 15 ستمبر کو احتجاجی مظاہروں کے دوران فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا .
اس دوران مہلوک نوجوان کے حق میں تعزیتی ودعائیہ مجلس منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی کے علاوہ اہلخانہ کے ساتھ تعزیت پرسی کی گئی .
چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتاریاں
اس دوران اننت ناگ میں دوران شب چھاپہ مار کارروائیوں کے تحریک حریت کے تحصیل صدر سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا .
تفصیلات کے مطابق جنوبی قصبہ اننت ناگ میں 17 اور 18 ستمبر کی درمیانی رات کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران تحریک حریت کے تحصیل صدر سمیت کئی افراد کوحراست میں لیکر تھانہ نظر بند رکھا گیا .
بتایا جاتا ہے کہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا گیا .جن میں تحریک حریت کے تحصیل صدر عاشق حسین بھی شامل ہے .
Comments are closed.