ویڈیو: پیرا میڈیکل طلبہ کا ساتھی طالب علم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

 

سرینگر:: پیرا میڈیکل طالب علموں نے منگل کو ساتھی طالب علم کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ،جس دوران احتجاجی طلبہ نے پرتاپ پارک سرینگر میں دھرنا دیا .

یاد رہے کہ محمد اقبال نامی پیرا میڈیکل طالب علم کو پولیس نے 12 ستمبر کے روز سرینگر جموں شاہراہ پر جھجرکوٹلی ادھمپور فائرنگ واقعے کے دوراب گرفتار کیا تھا.

نرسنگ طالب علموں کی ایک خاصی تعداد پریس کالونی سے متصل پرتاپ پارک میں جمع ہوئے ،جہاں انہوں نے محمد اقبال کی رہائی کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا .

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اقبال کی رہائی کے حق میں نعرے درج تھے .جن میں ‘اقبال کو رہا کرو،اقبال معصوم ہے،سات بہنوں کا بھائی کہاں ہے ؟’.مظاہرین نے اقبال کی رہائی کے حق میں نعرہ بازی بھی کی .

اقبال کا تعلق وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے سے ہے .اقبال کی سات بہنیں ہیں جنکی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جبکہ اس کا باپ بیماری میں مبتلاء ہے .

پولیس کے مطابق اقبال کو 12 ستمبر کے روز اُس ٹرک سے گرفتار کیا گیا جس میں جیش محمد کے تین عسکریت پسند سوارتھے ،جنہوں نے جھجر کوٹلی ادھمپور میں فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر حملہ کیا تھا اور فرار ہو کر نزدیکی جنگلات کی طرف باگ گئے .

اسی وقت پولیس ،فوج وفورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کی تھی جسکے بعد تینوں جنگجو ککریال کٹرا علاقے میں ایک جھڑپ میں جاں بحق ہوئے .

احتجاجی طلبہ نے بتایا جاتا ہے کہ اقبال کا والد کینسر مرض میں مبتلاء ہے اور وہ جموں اپنے والد کے علاج کے سلسلے میں گیا ہواتھا .وہ ایسا نہیں کرسکتا ،وہ سات بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے ،ہم اس کو جانتے ہیں .اس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہے .

اقبال ساکنہ پتلی پورہ پکھر پورہ بڈگام نے آخری مرتبہ 9 ستمبر کو کلاس لی تھی .احتجاجی طلبہ نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اقبال کو فوری طور پررہا کیا جائے .

Paramedic students on road, seek classmates release

Nursing Students protest against illegal Detention of their fellow (Iqbal)

Posted by Tameel Irshad on Monday, 17 September 2018

 

Comments are closed.