جموں : بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف ) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما کا کہنا ہے کہ ’سمارٹ باڑ‘ یا ’کمپری ہنسیو انٹیگریٹڈبارڈر مینجمنٹ سسٹم‘ کی مدد سے بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کے واقعات پر لگام لگ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سمارٹ باڑ کے دو پروجیکٹوں نے جموں اور سانبہ اضلاع میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی بین الاقوامی سرحد پر دس کلو میٹر طویل ایریا میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اے کے شرما نے پیر کے روز یہاں بی ایس ایف ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب جس میں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بین الاقوامی سرحد پر تعمیر کئے گئے دو سمارٹ باڑ پائلٹ پروجیکٹوں کا الیکٹرانک افتتاح کیا، کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا ’اس نظام کے ذریعہ ہمیں معلوم ہوگا کہ کہاں پر کونسی حرکت ہورہی ہے۔
سگنل ملتے ہی ہماری ایکشن ٹیمیں مذکورہ جگہ پر پہنچیں گی۔ اس نظام کی بدولت یہ یقینی ہوگا کہ دراندازی پر مکمل طور پر لگام لگ جائے گی‘۔ انہوں نے کہا ’اگر کسی کو سرحد پر کوئی کاروائی کرنی ہوگی تو وہ ہوا کے اوپر سے بھی کرسکتا ہے، زمین کے اوپر بھی کرسکتا ہے یا زمین کے نیچے سے بھی کرسکتا ہے۔ اس نظام میں ایسے سنسرس کا استعمال کیا گیا ہے، جو تینوں طرح کی کاروائیوں کو پکڑنے کے اہل ہیں‘۔ بی ایس ایف کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ اس نظام کے ذریعہ سرحدوں کی حفاظت کرنا آسان ہوگی۔یو این آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.