امریکی ریاست میسا چوسٹس میں گیس دھماکے، چھ افراد زخمی
اینڈوور / میساچوسیٹس، (رائٹر) امریکی ریاست میسا چوسٹس کے بوسٹن شہر کے نزدیک جمعرات کو ایک قدرتی گیس پائپ لائن ٹوٹنے کے بعد ہونے والے متعدد گیس دھماکوں کی وجہ سے تین شہروں کو کافی نقصان ہونے کے ساتھ کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق گیس دھماکوں کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
مقامی ٹیلی ویژن چینلوں پر جاری تصاویر میں میسا چوسیٹس کے دارالحکومت بوسٹن سے تقریبا 40 کلومیٹر دور شمال میں لارینس، اینڈوور اور شمالی اینڈوور می فائربریگیڈ محکمہ کے عملے کو آگ بجھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سلسلہ وار گیس دھماکوں کو دیکھتے ہوئے متاثرہ علاقے کی بجلی کاٹ دی گئی ہے اور علاقے میں گیس پائپ لائن سروس فوری طورسے بند کر دی گئی ہے۔ زخمی افراد کو لارینس جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Comments are closed.