کشتواڑ منی بس حادثہ: 3خواتین سمیت17مسافرلقمہ اجل،16دیگرزخمی

لواحقین کے حق میں فی کنبہ 5لاکھ روپے اورزخمیوں کے حق میں فی کس50ہزاربطورایکس گریشیاریلیف دینے کااعلان

المناک حادثے پرگورنرستیہ پال ملک ،سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹرفاروق،غلام نبی آزاد،محبوبہ مفتی اورعمرعبداللہ کااظہاررنج وغم

کشتواڑ:۴۱،ستمبر::صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع کشتواڑمیں رواں ماہ ہوئے تیسرے ہیبت ناک سڑک حادثے میں کمسن لڑکوں ،خواتین اورنوجوانوں سمیت17،افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ 300فٹ نیچے دریائے چناب میں جاگری چھوٹی مسافربردارگاڑی میں سوارمزید16مسافرزخمی ہوگئے ،جن میں سے11شدیدزخمیوں کوہیلی کاپٹرکے ذریعے ضلع اسپتال کشتواڑ سے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں سے منسلک اسپتال منتقل کیاگیا۔کشمیر نیوزنیٹ ورک کے مطابق جمعہ کی صبح ایک منی بس زیرنمبرJK17-0663لگ بھگ 30مسافروں کولیکرکیشون علاقہ سے قصبہ کشتواڑ کی جانب سفرکررہی تھی کہ صبح10بجے یہ چھوٹی مسافرگاڑی ٹہٹ گان کڈیاپال ٹھاکری باندرکوٹ کے نزدیک ڈرائیورکے کنٹرول سے باہرہوکرلگ بھگ 300فٹ لڑھک کرسیدھے دریائے جہلم میں جاگری۔عینی شاہدین نے بتایاکہ منی بس لڑھک جانے کے بڑے پتھروں اوربولڈروں کیساتھ ٹکراگئی ،جسکے نتیجے میں منی بس کے پرخچے اُڑگئے اوراس میں سوارمسافرپتھروں اوربولڈروں کیساتھ ٹکراٹکراکردُوردُورگرگئے ۔ایس ایس پی کشتواڑ راجندرگپتانے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی نوجوانوں کی مددسے پولیس نے بچاﺅکارروائی شروع کی ۔انہوں نے کہاکہ حادثے کاشکارہونے والی گاڑی میں سوارسبھی مسافرخون میں لت پت پڑے تھے ،اوراُنکوایک ایک کرکے اوپرسڑک پرپہنچایاگیاتاہم تب تک کم سے کم 8مسافردم توڑچکے تھے۔ایس ایس پی کشتواڑکامزیدکہناتھاکہ منی بس میں ڈرائیوراورکنڈیکٹرکے علاوہ 30مسافرسوارتھے ،جن میں کئی خواتین اوربچے بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں اوردم توڑچکے مسافروں کونزدیک ہی واقع سرکاری صحت مرکزباندرکوٹ پہنچانے کے بعدیہاں سے ضلع اسپتال کشتواڑمنتقل کیاگیا۔ڈپٹی کمشنرکشتواڑانگریزسنگھ رانا نے بتایاکہ ضلع انتظامیہ نے اس حادثے میں شدیدطورپرزخمی ہوئے افرادکوگورنمنٹ میڈیکل کالج جموں سے منسلک اسپتال پہنچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرہیلی کاپٹرکاانتظام کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع اسپتال کشتواڑسے 11شدیدزخمیوں کومزیدعلاج ومعالجہ کیلئے جموں منتقل کیاگیا۔ڈویژنل کمشنرجموں سنجیوورمانے کہاکہ بچاﺅکارروائی ہنگامی بنیادوں پرعمل میں لائی گئی تاکہ زخمیوں کوجلدسے جلدعلاج ومعالجہ فراہم کرایاجاسکے ۔اس دوران ڈپٹی کمشنرکشتواڑنے بتایاکہ اس المناک حادثے میں لقمہ اجل بنے مسافروں کے لواحقین کوفی کنبہ5لاکھ روپے اورزخمیوں کوفی کس 50ہزارروپے بطورایکس گریشیاریلیف فراہم کئے جائیں گے ۔اُدھرپولیس ذرائع نے بتایاکہ جمعہ کی صبح ہوئے اس المناک حادثے میں جاں بحق ہوئے مسافروں میں مصرہ بیگم زوجہ نذیراحمدراتھر،18سالہ عمرمجیدولدعبدالمجیدراتھر،45سالہ نذیراحمدولدعبدالعزیز،محمدیوسف ولدمحمدمقبول راتھر،50سالہ مجیدہ بیگم زوجہ غلام حسین ، 35سالہ نذیراحمدشیخ ولدعلی محمدشیخ اور18سالہ طارق حسین ولدغلام حسین کھانڈے ساکنان سرگواڑی،30سالہ قاسم ولدتاج الدین ساکنہ ہنڈاسرگواڑی،شاہینہ بیگم زوجہ غلام نبی ساکنہ سراون،ناصراحمدولدحبیب اللہ ساکنہ گھاٹ ڈوڈہ،جبارولدبشیراحمدساکنہ سراون،13سالہ وکرم ولداشوک کمارساکنہ کنورٹھاکری،42سالہ اخترحسین بٹ ولدمحمدرمضان ساکنہ ناگرناکیشون،غلام حسین ولدغلام رسول راتھرساکنہ ناگرناکیشون اورگرداری لعل ولددیارام ساکنہ مرناانجولی شامل ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق اس حادثے میں 17مسافرزخمی ہوئے ہیں ،جن میں عرفان ولدمحمداسماعیل ،2سالہ بی بی عائشہ دخترغلام نبی ،8سالہ وسیم راجہ ولدنذیراحمد،19سالہ یوسف ولدبہان نائیک ،40سالہ ساجدہ بیگم زوجہ عبدالرشید،35سالہ محمداسماعیل ولدمنگو،60سالہ لعل سنگھ ولدپھول سنگھ،37سالہ مختہ بیگم عرف شبنم زوجہ حبیب اللہ ،50سالہ عبدالرشیدولدسبحان شیخ ،45سالہ عبداللہ شیخ ولدرحمان شیخ ،سکینہ زوجہ طارق حسین ،24سالہ مدثرولدمحمدایوب ،کلدیپ سنگھ ولدموہندرسنگھ،28سالہ اظہرحسین ولدمحی الدین ،طارق حسین ولدشبیرحسین ،فرینہ زوجہ غلام نبی اوراشوک کمارولدآسارام شامل ہیں ۔معلوم ہواکہ جن گیارہ شدیدزخمیوں کوہیلی کاپٹرکے ذریعے جموں منتقل کیاگیا،جہاں 2افرادزخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے،اوراس طرح سے کشتواڑحادثے میں ازجان ہوئے مسافروں کی تعداد17ہوگئی ۔خیال رہے کہ یہ ضلع کشتواڑمیں رواں ماہ رونماہونے والاتیسراہلاکت خیزحادثہ ہے کیونکہ اسے پہلے 20اور21اگست کودوالگ الگ سڑک حادثات کے دوران 13یاتریوں سمیت20افرادہلاک اورایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے ۔دریں اثناءضلع کشتواڑ میں پیش آئے المناک حادثے میں کئی قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پرریاستی گورنرستیہ پال ملک ،سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹرفاروق،غلام نبی آزاد،محبوبہ مفتی اورعمرعبداللہ کااظہاررنج وغم کیا۔گورنرنے قیمتی جانیں تلف ہوجانے پرسخت صدمے کااظہارکرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین کیساتھ ہمدردی اورتعزیت ظاہرکی ،اورساتھ ہی انہوں نے حکام کوہدایت دی کہ زخمیوں کوفوری اورموثرطبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ اُنکی جانوں کوبچایاجاسکے ۔ریاستی گورنرستیہ پال ملک نے حکام کوہدایت دی کہ اس حادثے میں ازجان ہوئے مسافروں کولواحقین کوفی کنبہ5لاکھ روپے اورسبھی زخمیوں کوفی کس 50ہزارروپے بطورایکس گریشیاریلیف فوری طورفراہم کی جائے۔اس دوران سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹرفاروق،غلام نبی آزاد،محبوبہ مفتی اورعمرعبداللہ کے علاوہ دیگرکئی سیاسی لیڈروں نے بھی ضلع کشتواڑمیں ہوئے المناک سڑک حادثے کے نتیجے میں ایک درجن سے زیادہ مسافروں کے ازجان اوردیگرڈیڑھ درجن کے زخمی ہوجانے پرسخت رنج وغم ظاہرکرتے ہوئے ریاستی انتظامیہ پرزوردیاکہ زخمیوں کوفور ی علاج ومعالجہ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ مہلوکین کے کنبوں کوفوری معاوضہ اورریلیف فراہم کیاجائے۔

Comments are closed.