سب ضلع اسپتال پٹن کو ٹراما اسپتال منتقل نہیں کیا جارہا ہے :بی ایم او پٹن
پٹن : شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ پٹن میں جمعرات کو مکمل ہڑتال کی گئی .یہ ہڑتال بی ایم او پٹن اور ایس ڈی ایچ پٹن کو نئے ٹراما اسپتال پٹن منتقل کئے جانے کے خلاف کی گئی.
ہڑتال کی کال مقامی ٹریڈرس یونین پٹن نے دی تھی .اس کال پر پٹن میں تمام دکانات ،کاروباری ادارے اور تجارتی مرکز بند رہے .
اس دوران مقامی تاجر اور سیول سوسائٹی پٹن کے اراکین سرینگر -مظفر آباد شاہراہ پر واقع پانڈو پارک پٹن میں جمعہ ہوئے ،جہاں انہوں نے سرکاری فیصلے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا .
انہوں نے سب ضلع اسپتال پٹن کو نئے ٹراما اسپتال منتقل کئے جانے کے خلاف نعرہ بازی کی .مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹراما اسپتال کی تعمیر سرینگر -مظفر آباد شاہراہ پر حادثات کے پیش نظر کی گئی .انہوں نے مطالبہ کہ سب ضلع اسپتال ماضی کی طرح کام کرنا چاہئے جبکہ ٹراما اسپتال سب ضلع اسپتال کے بطور کام نہیں کرنا چاہئے .
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ بی ایم او پٹن عوامی مفادات اور احساسات کے مخالف کام کررہے ہیں .انہوں نے الزام عائد کیا کہ سب ضلع اسپتال میں شعبہ صحت بری طرح سے متاثر ہوا ہے .
اس دوران ایس ڈی ایم اور تحصیلدار پٹن نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ معاملہ اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا جائیگا .
ادھر تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا گروپ کے ڈیسک کے ساتھ بلاک میڈیکل افسر پٹن ڈاکٹر مسرت وانی نے کہا کہ سب ضلع اسپتال کو ٹراما اسپتال منتقل نہیں کیا جارہا ہے .
انہوں نے کہا کہ بعض شرپسند عناصر اپنے مفادات کی خاطر بے جا مسئلہ بنا رہے ہیں جبکہ سب ضلع اسپتال پوری طرح سے ماضی کی طرح چالو رہے گا جبکہ نیا ٹراما اسپتال علیحدہ طور پر کام کرے گا .
ڈاکٹر مسرت نے کہا کہ آرایند بی محکمہ نے ساٹھ کی دہائی میں تعمیر کئے گئے سب ضلع اسپتال کی عمارت کو غیر محفوظ قرار دیا ہے اور 15 برسوں کے بعد ٹراما اسپتال پٹن کی تعمیر مکمل ہوئی .
انہوں نے کہا کہ ٹراما اسپتال پٹن جدید خطوط پر استوار کیا گیا اور اس کا فائدہ عام لوگوں کو اعلیٰ طبی سہولیت فراہم ہونے کی صورت میں ہوگا .
ڈاکٹر مسرت نے کہا کہ پرانے سب ضلع اسپتال میں ایک آپریشن تھیٹر ہے جبکہ ٹراما اسپتال میں چار آپریشن تھیٹر ہے .انہوں نے کہا کہ یہ اسپتال عوام کو اعلیٰ اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کےلئے تعمیر کیا گیا .
انہوں نے کہا کہ کئی خدشات کے پیش نظر ٹراما اسپتال کو چالو گیا جبکہ سب ضلع اسپتال پٹن اپنی جگہ پر موجود رہے گا .
ڈاکٹر مسرت نے ان الزامات کو یکسر مسترد کیا کہ سب ضلع اسپتال اور بلاک میڈیکل آفس پٹن کو نئے ٹراما اسپتال منتقل کیا جارہا ہے .
انہوں نے کہا کہ بعض شر پسند عناصر نے جمعرات کو ڈاکٹر امتیاز اور ایک لیڈی ڈاکٹر پر حملہ کیا اور واقعہ کے خلاف پٹن پولیس تھانہ میں ایک ایف آر درج کرائی گئی .
Comments are closed.