مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کشمیری تاجر ظہور وٹالی کی درخواست ضمانت منظور

دہلی : مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کشمیری تاجر ظہور وٹالی کی درخواست ضمانت منظور کردی. جمعرات کو عدالت عالیہ دہلی نے کشمیری تاجر ظہور احمد وٹالی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اُنہیں رہا کرنے کے احکامات صادر کئے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہور وٹالی کو دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض اور پاسپورٹ جمع کرانے پرضمانت منظور کرلی .

ظہور وٹالی کو گزشتہ برس اگست کے مہینے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرکے دہلی منتقل کیا تھا جب سے لیکر وہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں مقید تھے .

مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار افراد میں سے اب تک تین افراد کو ضمانت پر رہائی ملی .اس سے قبل فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف اور کولگام کے نوجوان جاوید احمدبٹ کو بھی رواں برس کے اوائل میں ہی ضمانت پر رہا گیا تھا .ظہور وٹالی اب تیسرے شخص ہیں ،جنہیں ضمانت پر رہا کیا گیا .

Comments are closed.