سرینگر : ہیرو موٹر سائیکل کے بااختیار ڈیلر ‘جے کے موٹرس سرینگر’ نے ہیرو کی نئی موٹر سائیکل Hero Xtreme 200CC کو باضابط طور پر سرینگر میں لانچ کیا .
اس سلسلے میں ایک افتتاحی تقریب جے کے موٹرس کے شوروم واقع مولانا آزاد روڑ سرینگر پر منعقد ہوئی .اس تقریب میں کمشنر فوڈ سیفٹی ڈاکٹر عبدالکبیر مہمان خصوصی موجود تھے .
ڈاکٹر عبدالکبیر نے نئی موٹر سائیکل Hero Xtreme 200CC کولانچ کیا .اس موقع پر جے کے موٹرس کے اونر اور دیگر عملہ بھی یہاں موجود تھا.
اس موقع پر جے کے موٹرس کے سی ای او نے کہا کہ ہیرو کی نئی موٹر سائیکل Hero Xtreme 200CC بھارت میں لانچ ہوئی اور وادی کشمیر میں بھی اس موٹر سائیکل کو باضابط طور پر لانچ کیا گیا .
اس موقعہ پر ڈاکٹر عبدالکبیر نے نئی موٹر سائیکل لانچ کرنے پر جے کے موٹرس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو موٹر سائیکل کی سواری کا لطف ضرور اٹھانا چاہئے لیکن ٹریفک قوانین کی پاسداری کا خاص خیال رکھ کر ہی کریں جبکہ نوجوان نسل تیزرفتاری اور ون ویلینگ جیسے اسٹنٹس سے محفوظ رہے.
Comments are closed.