اس وقت جہاں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے پورے عالم کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے ،وہیں اس کے غلط استعمال سے معصوم قیمتی جانوں کا اتلاف بھی ہورہا ہے ،جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تشویشناک رخ اختیار کرتا جارہا ہے .آن لائن کھیل کھیلنا بچوں کا محبوب مشغلہ بن گیا اور وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کےلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں .
بلیو ویل نے جہاں دنیا بھر میں نوجوان نسل کو اپنا دیوانہ بنایا ،وہیں اُنہیں اس کھیل کو کھیلنے کے دوران اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھونا بیٹھا .تازہ واقعہ میں بھوپال میں روسی گیم ‘رشین رولیٹ یا Russian roulette’ نے ایک معصوم کی جان لی .
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں روسی گیم ‘رشین رولیٹ یا Russian roulette’ نے 21 سالہ لڑکی کی جان لے لی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع گوالور میں لڑکی نے آن لائن، دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے خود کو اپنے والد کے ریوالر سے گولی مار لی۔
پولیس کے مطابق لڑکی دہلی میں مقیم اپنے دوست کے ساتھ واٹس اپ لائیو چیٹ پر مذکورہ خطرناک گیم کھیل رہی تھی۔
پولیس افسر نے واقع کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لڑکی نے والد کے ریوالر میں ایک گولی ڈالی، اس کے سیلنڈر کو گھمایا، اسے اپنے سر پر رکھا اور ٹریگر دبا دیا۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی شناخت 21 سالہ کرشمہ یادیو کے نام سے ہوئی جو گوالور میں نارائن ویہار کالونی کی رہائشی تھی، لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ وہ 4 ماہ قبل ہی بھارتی فوج سے صوبیدار کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے تھے جبکہ وہ واقع کے وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔
رپورٹ کے مطابق جس وقت واقع پیش آیا تو لڑکی کا بڑا بھائی مارکیٹ میں تھا۔
پولیس افسر نے مزید بتایا کہ پستول کے چیمبر میں صرف ایک ہی گولی ڈالی گئی تھی اور لڑکی نے یہ کہہ کر گولی چلادی کہ ‘اب میں قسمت آزماتی ہوں’۔
انہوں نے بتایا کہ جب لڑکی کا بھائی گھر پہنچا تو اس نے اپنی بہن کو فرش پر خون میں لت پت پایا، جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے 72 گھنٹے کے بعد مردہ قرار دے دیا۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ جب لڑکی کے دوست سے بات کی گئی تو اس کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے درمیان ویڈیو کال پر بات چل رہی تھی کہ لڑکی نے اچانک پستول نکال لیا جس کے بعد ویڈیو کال منقطع ہوگئی۔
خیال رہے کہ روسی گیم ‘رشین رولیٹ یا Russian roulette ‘ میں کھلاڑی ریوالر میں ایک گولی ڈالتا ہے اور اس کے سیلنڈر کو گھماتا ہے جس کے بعد وہ اپنی قسمت آزمانے کے لیے اسے اپنے سر پر رکھ کر گولی چلادیتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ انتہائی خطرناک گیم ہے جس میں بیشتر کھیلنے والے ہلاک ہوجاتے ہیں۔
Comments are closed.