معاملہ انتخابات کا : پی ڈی پی کا اہم اجلاس جاری،ریاستی کانگریس کور گروپ کی میٹنگ کل
سرینگر : پی ڈی پی کا پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی صدارت میں ایک غیر معمولی اجلاس سرینگر میں جاری ہے ،جس میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ لیا جائیگا .
میٹنگ محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ واقع گپکار روڑ پر ہورہی ہے ،جس میں پارٹی کے سینئر لیڈران موجود ہیں .ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس میٹنگ میں فیصلہ لیا جائیگا پارٹی کو آئندہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات میں حصہ لینا چاہئے یا نہیں .
اس دوران ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے معاملے پر ریاستی کانگریس نے کل کور گروپ میٹنگ طلب کی ہے ،جس میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائیگا .
Comments are closed.