نئی دہلی،(یواین آئی)پٹرول -ڈیزل کی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے اتوار کو بھی کوئی راحت نہیں ملی اور پٹرول 12پیسے اور ڈیزل 10پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔
انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 12پیسے بڑھکر 80.50روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔اس دوران ڈیزل 10پیسے مہنگا ہوکر اپنی سب سے بالائی سطح 72.61روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔
تجارتی دارالحکومت ممبئی میں پٹرول کی قیمت 87.89روپے اور ڈیزل کی قیمت 77.09روپے فی لیٹر ہوگئی۔
Comments are closed.