حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

افغانستان پر انتہائی اثر و رسوخ رکھنے والے عسکری گروہ حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

اس بات کی تصدیق ان کے بیٹے سراج الدین حقانی نے اپنے بیان میں، جو افغان طالبان کے نائب امیر بھی ہیں۔

افغانستان کے خبر رساں ادارے طلوع نیوز کے مطابق جلال الدین حقانی گزشتہ کئی سالوں سے علیل تھے، جس کی وجہ سے وہ طویل عرصے سے منظر عام سے غائب تھے۔

انہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے عسکری گروہ کی عملی سربراہی 2001 میں اپنے بیٹے سراج الدین حقانی کے سپرد کردی تھی۔

طالبان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ جلال الدین اپنے دور کی عظیم جہادی شخصیت تھے۔

Comments are closed.