ریاستی گورنر کی مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات

دہلی: صدر ہند اور وزیر اعظم کے ساتھ الگ الگ ملاقتوں کے بعد منگل کو ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کی .اس ملاقات میں آئندہ بلدیاتی وپنچایتی انتخابات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا .

معلوم ہوا ہے کہ آدھ گھنٹے کی ملاقات کے دوران گورنر ستیہ پال ملک نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کی .

ون ٹو ون ملاقات میں جموں وکشمیر خاص طور پر وادی کشمیر کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس ملاقات میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے علاوہ ملی ٹنسی اور 35 اے کے معاملے بھی زیر بحث لائے گئے .

معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات کے دوران آئندہ ماہ منعقد ہونے والے پنچایتی انتخابات کے احسن طریقے سے انجام اور مرکزی حکومت سے سیکیورٹی تعائون پر فراہم کرنے پر غور وخوض کیا گیا .

یاد رہے کہ آئندہ ماہ پنچایتی انتخابات کے دوران 4 ہزار 130 سرپنچ اور 20 ہزار 719 پنچ منتخب کئے جائیں گے . بلدیاتی انتخابات 2011 میں طویل عرصے کے منعقد ہوئے تھے .

بلدیاتی انتخابات سال 2016 میں منعقد ہونے والے تھے ،تاہم معروف حزب کمانڈر برہان وانی کی دوساتھیوں سمیت جاں بحق ہونے کے بعد وادی کشمیر میں پیدا شدہ کشیدگی اور بے چینی کی صورتحال کے سبب یہ انتخابات منعقد نہیں ہوسکے.

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے نئے گورنر ستیہ پال ملک نے سوموار کے روز نئی دہلی میں صدرہند رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

سرکاری ذرائع نے اس ملاقات کو اخلاقی میٹنگ قرار دیا ہے ۔ گورنر نے غیر یقینی صورتحال سے برسرپیکار ریاست کی کمان 23 اگست کو سنبھالی تھی اور انھیں این این ووہرا کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کا عہدہ سنبھالنے کے بعد راجدھانی دہلی کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے ۔ اب جموں و کشمیر میں گورنر راج نافذ ہے ۔ستیہ پال ملک کی تقرری کو سیاسی حلقوں میں سیاسی نظریئے سے دیکھا جا رہا ہے ۔ جموں و کشمیر میں گورنر کا عہدہ زیادہ تر کسی بیوروکریٹ یا سینئر فوجی افسر کے پاس ہی رہا ہے ۔

Comments are closed.