بڈگام : این سی لیڈر عبدالرحیم راتھر کی رہائش گاہ پر فائرنگ

بڈگام: نامعلوم بندوق برداروں نے منگلوار کی علی الصبح نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر کی بڈگام رہائش گاہ پر فائرنگ کی .

معلوم ہوا ہے کہ یہاں تعینات سیکیورٹی گارڈوں نے بھی جوابی کارروائی میں فائرنگ کی ،جسکی وجہ سے حملہ آئور جائے واردات سے فرار ہونے پر مجبور ہوئے.

ذرائع نے بتایا کہ عبدالرحیم راتھر کی بڈی پورہ بڈگام کی رہائش گاہ پر بندوق برداروں نے فائرنگ کی .معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر خزانہ حملے کے وقت رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے .

فائرنگ کے اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے .

Comments are closed.