سڑکوں کی خستہ حالت،بڈگام میں ریلوے ٹریک پر دھرنا

بڈگام : سینکڑوں لوگوں نے وسطی ضلع بڈگام میں ریلوے ٹریک پر سڑکوں کی خستہ حالت کو لیکر احتجاجی دھرنا دیا.

سڑکوں کی خستہ حالت پر انوکھا احتجاج درج کرنے کے دوران مظاہرین نے بتایا کہ محکمہ آر اینڈ بی لیت ولعل کا مظاہرہ کررہا ہے .

معلوم ہوا ہے کہ نادی گام، پنچاس ،واحب پورہ ،چار ہار ،رضوان اور بڈگام کے دیہات کے باشندگان نے سڑکوں پر نکل کر سڑکوں کی خستہ حالی پر صدائے احتجاج بلند کی .

مظاہرین نے آر اینڈ بی محکمہ کے خلاف نعرہ بازی کی ،معلوم ہوا ہے کہ نادی گام کے مقام پر لوگوں نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا اور اس رکاوٹیں بھی پیدا کیں .

انہوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ آر اینڈ بی سڑکوں پر میکڈم بچھانے میں لیت ولعل کا مظاہرہ کررہا ہے ،جسکی وجہ سے اُنہیں مجبورآ سڑکوں پر نکل آنا پڑ رہا ہے .

انہوں نے کہا کہ اُنہیں مجبورآ ریلوے ٹریک کو بلاک کرنا پڑا.احتجاجی مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ سڑکوں کی خستہ حالی کو فوری طور پر دور کیا جائے .

معلوم ہوا ہے کہ دھرنے کے نتیجے میں بارہمولہ -بڈگام اور بڈگام -بانہال کے درمیان ریل کی آوا جاہی متاثر ہوئی.

اطلاعات کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام مظاہرین کو احتجاجی دھرنا ختم کرنے کےلئے منانے میں مصروف ہیں .

Comments are closed.