احمدآباد میں ہاردک پٹیل کی بھوک ہڑتال شروع

ریزویشن اور قرض معافی کو لے کر ہاردک پٹیل نے شروع کی بھوک ہڑتالہاردک پٹیل نے پاٹيدار کمیونٹی کے لئے ریزرویشن اور کسانوں کی قرض معافی کو لے احمد آباد میں اپنے گھر پر غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے، بھوک ہڑتال میں کانگریس کے 3 پاٹيدار لیڈر بھی پہنچے ہیں۔ ان میں للت کتھگرا، للت وسويا اور کریٹ پٹیل شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمدآباد میں ہاردک پٹیل کی بھوک ہڑتال شروعپاٹيدارو ں کے لیے ریزرویشن اور کسانوں کی قرض معافی کی مانگ کو لے ہاردک پٹیل آج سے احمد آباد میں اپنے گھر پر بھوک ہڑتال شروع کردی ہے، اس سے پہلے ہاردک پٹیل نے بھوک ہڑتال کے لئے گاندھی نگر میں ستیہ گرہ چھاؤنی پر اجازت مانگی تھی، لیکن حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی، اس کے بعدہاردک پٹیل نے اپنے گھر پر ہی بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔ہاردک پٹیل احمد آباد کے ایس پی رنگ روڈ پر رہتے ہیں،

انتظامیہ ہاردک پٹیل کے گھر کے آس پاس سیکورٹی کے سخت انتظام کئے ہیں، ریاستی پولس ہیڈ کوارٹر کے حکم سے تمام پولس افسران اور ملازمین کی چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی ہے، اکیلے احمدآباد مشرق میں تین ڈپٹی کمشنر، 8 ایس پی، 35 انسپکٹر حالات پر نگرانی رکھیں گے، وہیں 250 پی ایس آئی، 3 ہزار پولس اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔غور طلب ہے کہ 25 اگست 2015 کو احمد آباد کی جی ایم ڈی سی میدان کی ہادک کی ریلی کو 3 سال پورے ہو رہے ہیں، ایسے میں حکومت اور پولس انتظامیہ چاک چوبند ہے۔ کسی بھی قسم کا انتشار نہ پھیلے اس کے لئے خاص تیاری کی گئی ہے۔

Comments are closed.