دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والا محکمہ بجلی کا ملازم زندگی کی جنگ ہار گیا

سرینگر: شالٹینگ سرینگر میں 19 جولائی کو بجلی کھمبے سے گر شدید زخمی ہونے والا محکمہ بجلی کا ملازم صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کےبعد زندگی کی جنگ ہار گیا.

ایک قریبی رشتہ دارنے ٹیلی فون پر بتایا کہ عبدالرحمان خان ساکنہ کاٹھی دروازہ رعناواری نزدیک سینٹرل جیل سرینگر 19 جولائی 2018 کو شالٹینگ سرینگر میں بجلی کھمبے سے گر کر شدید زخمی ہوا تھا .

انہوں نے کہا کہ اُسے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں داخل کیا گیا ،جہاں وہ قریب 27 روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد جمعرات دوپہر ڈیڑھ بجے زندگی کی جنگ ہار گیا .

مرحوم اپنے پیچھے بیوہ اور ایک بیٹے کو چھوڑگیا .اس دوران جونہی مرحوم کی میت آبائی علاقہ کاٹھی دروازہ پہنچائی گئی ،تو وہاں کہرام اور صف ماتم بچھ گئی .

Comments are closed.