نئی دہلی، :وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ میں سیلاب کی صورتحال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جمعرات کووزیر دفاع کو امداد اور راحت رسانی کے کاموں کے لئے ہدایت دیں۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا’’کیرالہ کے وزیر اعلی پنرائی وجين سے آج صبح دوبارہ بات کی۔ ہم نے ریاست میں سیلاب کی صورتحال کو لے کربات چیت کی۔ وزیر دفاع کو پوری ریاست میں بچاؤ اور راحت رسانی کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کیرالہ کے عوام کے تحفظ اور بہتری کے لئے دعا کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے وزیر اعظم نے بدھ کو مسٹر وجين سے ریاست میں سیلاب کی صورتحال کو لے کر بات چیت کی تھی اور انہیں یقین دلایا کہ مرکزکسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے بھی فوج، بحریہ، فضائیہ اور کوسٹ گارڈ کو کیرالہ کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایات دی تھی۔
ترواننت پورم میں سرکاری ترجمان نے بتایا کہ مسٹر وجين نے بدھ کو مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بھی بات چیت کی. انهوں نے مسٹر سنگھ کو تفصیلات فراہم کی کہ ریاست میں تمام ندیاں طغیانی پر ہے اور بھاری بارش اور زبردست لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے 39 ڈیموں میں سے 35 ڈیموں کے گیٹ کھول دیئے گئے ہیں۔(یو این آئی)
Comments are closed.