شاہ رسول میموریل ویلکن ہائر اسکینڈری اسکول سوپور کے زیر اہتمام

انٹر اسکول میلا اختتام پذیر ،حوصلہ بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم

سوپور /14اگست : تہذیب و تمدن اورثقافت و وراثت کو برقرار رکھنے کیلئے نئی پود میں اس کا رجحان بڑھانے کے خاطر شمالی کشمیر کے معروف وممتاز دانشگاہ شاہ رسول میموریل ویلکن ہائر اسیکنڈری اسکول سوپور میں ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا تھا ۔اطلاعات کے مطابق ویلکن سوپور میں انٹر اسکول میلا 13اگست سوموار کو اختتام پذیر ہوا ۔بتایاجاتا ہے کہ اس طرح کا یہ منفر د پروگرام وادی میں منعقد کیا گیا جس میں وادی کے اطراف واکناف بشمول سرینگر ،بارہمولہ ،کپوارہ ،سوپور ،ہندوارہ سے آئے ہوئے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا ۔اس دوران طالبات نے کشمیری تہذیب و تمدن کے ساتھ جڑا ہوا’’ کشمیری رؤف‘‘یں چھوٹے اور قابل صلاحیت طلبہ نے اپنی فن کامظاہرہ کرکے سامعین دلوں کو محظوظ کیا ۔اس کے علاوہ پہلے سے جاری پروگرام کی آخری شق بھی انجام دی گئی اور جن طلبہ نے پہلے پروگراموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاتھا ان کا فائنل راؤنڈ بھی عمل میں لایا گیا اس موقعہ پر مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے طلبہ نے تمدنی اعتبار سے جہاں اپنے فن کا مظاہر کیا وہیں کئی اہم موضوعات پر اپنے خیالات کااظہار کرکے مختلف نوعیت کی جانکاریاں فراہم کیں ۔پروگرام میں تقاریر ،پینٹنگ ،کولاگ ،خوش نویسی ،کوئیز وغیرہ کے مقابلہ جات میں طلبہ نے حصہ لیکر اپنے فن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ان مقابلہ آرائیوں میں جہاں سرینگر کے طلبہ نے شرکت کی وہیں دور دراز سرحدی علاقوں سے آئے ہوئے طلبہ نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اس موقعہ پر مختلف اسکولوں کے اساتذہ کے علاوہ دانشوروں، محقیقین اور صحافیوں نے شرکت کی ۔پروگرام کے اختتام پر مقابلہ جات میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کوانعامات سے نوازا گیا جبکہ تما م حصہ لینے والے طلبہ کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا ۔واضح رہے کہ اس مقابلہ آرائی کے پروگرام کی نگرانی صدف حاجنی کررہی تھیں اور چیرمین حاجی عنایت اللہ حاجنی اور نائب چیر پرسن بسیمہ اعجاز بھی پروگرام میں میزبانی کے فرائض خوش اصلوبی سے انجام دیتے رہے ۔پروگرام میں جن اسکولوں نے اس پروگرام میں پوزیشنیں بالترتیب حاصل کیں ان میں ’’پینٹنگ ‘‘میں پہلی پوزیشن بی پی

ایس ،دوسری گورنمنٹ سکول جامع قدیم سوپوراور تیسری ماڈل پبلک اسکول /شاہ فیصل اور لیجنڈس نے حاصل کی ۔Sketching میں ڈی پی ایس نے پہلی

 

 

،ماڈل پبلک اسکول نے دوسری اور اپنا پبلک اسکول نے تیسری پوزیشن بالترتیب حاصل کیں۔تقاریر مقابلہ میں پونیر انسٹی چیوٹ آف لرنگ نے پہلی ،لی جنڈس اسکول آف ایجوکیشن نے دوسری پوزیشن حاصل کیں ،سپلیتھان میں مونارک پبلک اسکول نے پہلی ،حنفیہ اسکینڈری اسکول نے دوسری ،ماڈل پبلک اسکول نے تیسری پوزیشنیں حاصل کئے ۔JAMمیں الیکزینڈرا کپوارہ نے پہلی ،بی پی ایس نے دوسری او ر سپرنگ ڈالزنے تیسری پوزیشن حاصل کی ،نعروں کی تحریر میں ماڈل پبلک اسکول نے پہلی ،ہریٹیج نے دوسری اور بی پی ایس نے تیسری پوزیشن حاصل کیں ۔خوش نویسی میں منارک اسکینڈری اسکول نے پہلی ،ماڈل پبلک اسکول نے دوسری اور لی جنڈس اور سپرنگ ڈیلز نے تیسری پوزیشن حاصل کئے ۔نعت میں پونیر انسٹی چیوٹ نے پہلی ،ماڈل پبلک اسکول نے دوسری اور لی جنڈس وسپرنگ ڈیلز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔کشمیر ی رؤف میں بی پی ایس اور لی جنڈس نے پہلی ،سپرنگ ڈیلزوڈی ی ایس وجی ایم ای ٹی اور پونیر نے دوسری جبکہ جامع قدیم /ڈالفن/برٹ کیرئیر نے تیسری پوزیشنیں باترتیب حاصل کیں اور ربی کیز چلینجزمیں پہلی پوزیشن بی پی ایس،دوسری مونارک اور تیسری نورالاسلام نے حاصل کیں

کولاج میں پہلی بی پی ایس ،دوسری ماڈل پبلک اسکول ،تیسری یونیک ایجوکیشنل ٹرسٹ نے حاصل کی ۔ غزل مقابلہ میں لی جنڈس نے پہلی ،پونئیر نے دوسری اور ڈی پی ایس بارہمولہ نے تیسری پوزیشنیں حاصل کئے ۔MImicryمیں پہلی پوزیشن ڈی پی ایس ،دوسری ہری ٹیج اور تیسری لی جنڈس اور یونیک نے حاصل کئے ،آری گامی میں پہلی پونئیر،دوسری ڈی پی ایس اور تیسری بی پی ایس نے بالترتیب پوزیشنیں حاصل کیں ۔ Clay Moulding میں پہلی پوزیشن مونارک ،دوسری ارقم اور تیسری لی جنڈس نے بالترتیب ھاصل کئے ۔کوئیز میں پہلی پوزیشن ڈی پی ایس اور دوسری بی پی ایس نے حاصل کئے جبکہ Dumb charadesمیں الیکرزنڈرا اسکول نے پوزیشن حاصل کی ۔ان تمام پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات اور حصہ لینے والے طلبہ میں توصیفی اسنادچیرمین و وائس چیرمین ویلکن اور پروفیسر سید مرتضی ٰ گیلانی وصحافی ناظم نذیر کے علاوہ کئی اہم شخصیات اور صحافیوں کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے

 

Comments are closed.