پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید پورہ پر مسلح حملہ

بڈگام ::پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے یوتھ پریذیڈنٹ پر نا معلوم مسلح افراد نے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں حملہ کیا تاہم وہ معجزاتی طور پر بچ گئے ،پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر پر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں چلائیں ،معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔

چاڈورہ بڈگام کے علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح افراد نے پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے یوتھ پریذیڈنٹ وحید الرحمان پرا کی بلٹ پروف گاڑی پر گولیاں چلائیں ۔

تاہم پی ڈی پی لیڈر حملے میں بھال بھال بچ گے ۔ پی ڈی پی لیڈر نے حملے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد و نے ان کی گاڑی پر گولیاں چلائیں جسے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم وہ حملے میں بھال بھال بچ گئے ۔ ادھر پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی لیڈر پر چاڈورہ میں اس وقت نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جب وہ تعزیت پرسی کے بعد واپس گھر لوٹ رہے تھے ۔

پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ۔(اے پی آئی)

Comments are closed.