سرینگر: پولیس اسٹیشن نشاط سرینگر نے مشتبہ دھوکہ باز کی شناخت کیلئے عوام الناس سے تعاون طلب کیا ہے۔ نور عالم کمار ولد عبدالرزاق ساکنہ دانپورہ برین نشاط نے پولیس اسٹیشن نشاط میں تحریری طورپر شکایت درج کی کہ نامعلوم نوجوان نے یکم اگست 2018کے روز جموں وکشمیر بینک اے ٹی ایم واقع سید رحیم صاحب میں مدد کے بہانے اُس کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی جس دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جعلساز کی تصاویر حاصل کیں گئیں۔ اگر کسی کو بھی اس جعلساز کے بارے میں کوئی علمیت ہو تو وہ پولیس اسٹیشن نشاط کے فون نمبر 9596770854پر رابط قائم کر سکتا ہے۔اطلاع دینے والے کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔
Comments are closed.