سرینگر ::گوجر طبقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں نے لوگوں نے سرےنگر کی پرےس کالونی مےں کٹھوعہ کیس کا اہم گواہ طالب حسین چوہدر ی کی رہائی کے حق مےں صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے خبردار کےا ہے کہا گر انہےں جلد ازجلد رہا نہےں کےا گےا تو رےاست مےں مقےم 20 لاکھ لوگ سڑ کوں پر آ کرعوامی اےجی ٹےشن شروع کرےں گے۔
وادی کے کم وبےش تما م اضلاع سے آ ئے گوجر طبقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں لوگ سرےنگر کی پرےس کالونی مےں زوردار احتجاجی مظاہرہ کیا جسکے دوران مظاہرین نے نہ صرف نعرہ بازی کی بلکہ انہوں نے طالب کی تصویروں والے بڑے بینر اٹھارکھے تھے جن پر نظربند سماجی کارکن کو انصاف دلائے جانے کے مطالبات درج تھے۔
مظا ہرےن نے اس ضمن مےں احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ طالب چوہدری کو فرضی کیس میں پھنسانے اور پولیس حراست میں مارپیٹ کرنا ناقابل برداشت ہے۔ انہوںنے کہاکہ طالب کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسے بند رکھا گیا ا±س سے عیاں ہو جاتا ہے کہ جموں میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ا±نہوں نے کہاکہ طالب چوہدری نے کبھی تشددکی راہ اختیارنہ کی اورنہ کسی کو تشددپہ آمادہ کیا، پرامن طریقے سے وہ کٹھوعہ کی معصومہ کوانصاف دلانے کیلئے جنگ چھیڑنے والے صفِ اول شخص ہیں جنہیں اب پریشان کرنے کامقصد قاتلوں کوبچاناہے، جوکسی بھی صورت میں برداشت نہ کیاجائیگا۔
احتجاجی گوجروں نے طالب حسےن کی فوری رہائی کے حق مےں زوردار نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالب حسین چوہدر ی کیساتھ جےل مےں روارکھے جارہے سلوک کو انتہائی شرمناک اور ناقابل برداشت ہے۔ ا±نہوں نے پولیس کے اس روئیے کوافسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ طالب حسین کو فرضی معاملات میں نہ صرف ا±لجھایاجارہاہے بلکہ اسے پولیس حوالات میں حملوں کاسامناہے، مارپیٹ کے ذریعے اسے قتل کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں، کیونکہ طالب چوہدری نے اس سے پہلے کئی مرتبہ اس طرح کے خدشات کااِظہارکیاتھاکہ اس کی جان کو خطرہ ہے، اور یہ کام اب پولیس حراست میں کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
ا±نہوں نے خبردارکیاکہ ڈی جی پی اور گورنر انتظامیہ ذاتی مداخلت کریں تاکہ شفاف تحقیقات عمل میں لا کر طالب چودھری کو انصاف فراہم کیا جائے کیونکہ طالب چودھری کٹھوعہ کیس کا اہم گواہ ہے اور اس کو اس طرح کے فرضی کیس میں گرفتار کرکے زد کوب کرنے سے دیگر گواہوں کے حوصلے پست کرنے کی کوشش بھی کہا جاسکتا ہے۔۔مظا ہرےن نے مزید کہاکہ پولیس سربراہ ریاست کے گورنر این این ووہرا سے اس ضمن میں ذاتی مداخلت کی اپیل کریں۔ا±نہوں نے خبردار کےا کہ اگر انہےں جلد ازجلد رہا نہےں کےا گےا تو رےاست مےں مقےم20لاکھ گوجر سڑ کوں کا رخ کرےں گے۔
Comments are closed.